چشتیاں ۔ناپ تول میں کمی، ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولنگر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:21

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولنگر سیف اللہ ساجد نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا ہے کہ گرانفروشوں ،ناپ تول میں کمی،اور ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںہیںچنانچہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف شو کاز نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع بھر کے مجسٹریٹس کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع بھر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں ،بہاولنگر،منچن آباد،ہارون آباد،فورٹ عباس کے 46 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گذشتہ 15دنوں کے دوران 475 مارکیٹس میں 1641چھاپے مارے اور 356 خلاف ورزیوں پر3لاکھ 30ہزار100روپئے جرمانہ کیا گیا۔8 گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے .انہوں نے بتایا کہ بہاولنگر تحصیل میں گذشتہ ماہ ستمبر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 911مارکیٹس میں2845چھاپے مارے گئے اور 574خلاف ورزیوں پر 5لاکھ22ہزار400روپئے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں