الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت

ٖ ضلع بہاولنگر میں رجسٹریشن اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر ز کے دفاتر میں 52فارم وصولی مراکز قائم

جمعہ 19 مارچ 2021 22:02

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں ضلع بہاولنگر میں رجسٹریشن /اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر ز کے دفاتر میں 52فارم وصولی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جوکہ تحصیل بہاولنگر میں 13،تحصیل منچن آباد میں 10،تحصیل ہارون آباد میں 8،تحصیل فورٹ عباس میں 10،تحصیل چشتیاں میں 11مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر عوام اپنے ووٹ کا نیا اندراج یا منتقلی کرواسکتے ہیں ان مراکز کے قیام کا مقصد عوام کو اپنے گھر کے نزدیک الیکشنزایک2017کی دفعہ 37کے تحت اپنے ووٹ کا اندراج یامنتقلی شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر کروانے کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ بلدیاتی الیکشن سے پہلے زیادہ سے زیادہ ووٹ کے اندارج کو یقینی بنایا جاسکے مزید براں جن ووٹر ان کے نام شناختی کارڈ کے عارضی یا مستقل پتہ کے مطابق صحیح شماریاتی بلاک کوڈ /انتخابی علاقے میں درج نہ ہیں وہ اپنا ووٹ درست شماریاتی بلاک کوڈ میںشناختی کارڈ کے پتہ کے مطابق منتقل کرواسکتے ہیں اس بابت ضلع بہاولنگر میںسول سوسائٹی آرگنائزیشن اور غیر حکومتی تنظیموں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کی جاری کردہ Exerciseبرائے اندارج /منتقلی ووٹ میںبھرپور کردار ادا کرنا چاہیے عوام الناس میںآگاہی پیدا کریںتاکہ جن افراد کا بطور ووٹر اندراج ہونا باقی ہے و ہ بروقت نہ صرف اپنے ووٹ کا اندارج کرواسکیں بلکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے اپنا ووٹ شناختی کارڈ کے مطابق عارضی یا مستقل پتہ کے مطابق transfer/shiftکرواسکیں اس exerciseکے سلسلے میںاسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسران /انچارج فارم وصولی مراکز جوکہ محکمہ تعلیم سے تعلق رکھتے ہیں کو باضابطہ ہدایات جاری کردی گئی ہیںکہ اپنے تفویض کردہ علاقہ کے لوگوںکو ووٹ کے اندرج /منتقلی کیلئے حتی الوسع سہولت فراہم کریں فارم وصولی مراکز اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کی تفصیل بمعہ موبائل نمبر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر موجود ہے جس کا ایڈریس نیچے یا گیا ہے اگر کوئی وووٹر اپنا ووٹ چیک کرنا چاہتاہے تو وہ 8300پرا پنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیل معلوم کرسکتاہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی وساطت سے ضلعی الیکشن کمشنر بہاولنگر سول سوسائٹی سے تعاون کی اپیل کی ہے ووٹ کے اندارج یامنتقلی کیلئے فارم -21حذف کیلئے فارم -22درستگی کیلئے فارم 23استعمال ہوگا جوکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ ww.ecpcgov.pkپر بھی موجود ہیں

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں