ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بہاولنگر میں 70 بیڈز پر مشتمل پیڈز وارڈ کا افتتاح

ہفتہ 18 جون 2022 19:00

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2022ء) ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالرؤف اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بہاولنگر میں 70 بیڈز پر مشتمل پیڈز وارڈ کا افتتاح ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر ،ایم ایس ڈی ایچ کیو، انچارج پیڈز وارڈ ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے وارڈ کے تعمیر اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔ وہ وارڈ کے مختلف سیکشن میں گئے۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے کہا کہ بچوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور اپنے فرائض شاندار انداز میں ادا کریں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں