5 اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ

جمعہ 5 اگست 2022 17:06

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی وصدر مسلم لیگ گلف ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ 5 اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کہ نریندر مودی حکومت نے متنازعہ علاقہ کو طاقت کے ذریعے تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ حکومت اور پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔کشمیری عوام نے5 اگست 2019کو بھارتی حکومت کے غاصبانہ قبضہ کے اقدامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جرات بہادری وعظیم قربانیوں کے ساتھ بھارتی اقدامات کے خلاف مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہے اور کشمیری عوام بھارتی قبضہ کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں