ضلع بہاولنگرپانچ تحصیلوں میں گرانفروشوں کو 27 لاکھ 41ہزار روپےجرمانہ،335 گرفتار کئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

منگل 19 مارچ 2024 14:53

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقار احمدنے کہا ہے کہ ضلع کی پانچ تحصیلوں کے50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گذشتہ 18 دنوں کے دوران 23ہزار 231 دکانوں، ریڑھیوں اور دیگر کاروباری مراکز میں اشیائے خورد ونوش کے نرخ اوراشیائے ضروریہ کی کوالٹی کا معائنہ کیا اورمقررکردہ نرخ سے زائد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پرمجموعی طور پر27 لاکھ 41ہزار600سو روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

335 افراد کو گرفتارکرنے کےعلاوہ 58 دکانداروں کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی دو دکانیں سر بمہر کی گئیں۔انہوں نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلات بارے میڈیا کو بتایا کہ یکم سے 18 مارچ کے دوران ہنگامی بنیادوں پر بازاروں وغیرہ میں انسپکشن کی گئی اورقانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ اشیائے خورد ونوش کی مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کریں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دکانوں اور کاروباری مراکز میں جاکر باقاعدگی سے انسپیکشن کریں اور مقرر کیے گئے نرخ کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اورنرخ نامے نمایاں جگہ پرآویزاں کرائے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں