ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر77 افراد کو1 لاکھ 57ہزار روپے سے زائد جرمانہ ،25 افراد گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2024 21:17

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لا رہے ہیں اور انہوں نے 1 دن میں 1698 انسپیکشنز کیں ہیں۔

(جاری ہے)

ناجائز منافع خوری پر77 افراد کومجموعی طور پر1 لاکھ 57ہزار500 روپے جرمانےکرنے کے علاوہ 25 افراد کو گرفتار کیا اور4 کے خلاف امختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے رمضان المبارک کے دوران صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیا خوردونوش اور اشیا ضروریہ کی فراہمی کیلئے انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے چنانچہ دکانداروں کو بھی چاہئے کہ وہ مقررہ نرخوں پر معیاری اشیا فروخت کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں