چشتیاں،بھارت کو شکست دینے پر قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام

جمعہ 6 مارچ 2020 15:59

چشتیاں،بھارت کو شکست دینے پر قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام
چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) پاکستان قومی کبڈی ٹیم کے کپتان محمد عرفان عرف ما نا جٹ اور ان کے ہمراہ دیگر کھلاڑیوں کی ڈاہرانوالہ آمد پر پاکستان کے انٹر نیشنل کبڈی کوچ چوہدری مبشر اقبال گرو کی قیادت میں ڈاہرانوالہ کے شہریوں نے انکا پر تپاک استقبال کیا،جگہ جگہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اورشہریوں کی طرف سے قومی ہیروز پر گل پاشی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

کبڈی ٹیم کے کپتان اور دیگر کھلاڑی آج شام مقامی تاجر محمد آصف المعروف المدینہ جیولر اور رانا سویٹ اینڈ بیکرز کی دعوت پر ڈاہرانوالہ پہنچے تھے اور مقامی تاجروں کی جانب سے کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کی خوشی میں ان کو انعامات اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ المدینہ جیولرز کے زیر انتظام ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا،جہاں پر قومی ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر قومی کبڈی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے ڈاہرانوالہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاہرانوالہ کی عوام اور تاجر برادری کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں عزت بخشی اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں