چترال ،دنیا کے قدیم قبیلہ کیلاش میں شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کا آغاز،کیلاشہ میرج ایکٹ کے مسودہ کی تیاری شروع

قانون سے کیلاش کمیونٹی کے افراد کی شادی،جہیز، طلاق، وارثت اور ان کے دیگرحقوق کو قانونی تحفظ مل جائے گا، معاون خصوصی وزیر زادہ

پیر 19 اکتوبر 2020 17:40

چترال ،دنیا کے قدیم قبیلہ کیلاش میں شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کا آغاز،کیلاشہ میرج ایکٹ کے مسودہ کی تیاری شروع
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) چترال میں دنیا کے قدیم قبیلہ کیلاش میں شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کا آغاز ہوگیا، کیلاشہ میرج ایکٹ کے مسودہ کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسملبی میں کیلاشہ میرج ایکٹ لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر زادہ نے کہا کہ کیلاش قبیلے میں شادیوں، جہیز، طلاق اور وارثت سے متعلق قانون سازی کررہے ہیں، کیلاش قبیلے کے 74 قاضیوں کی مشاورت سے قانون تیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیلاشہ میرج ایکٹ کا مسودہ اگلے سال جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا، قانون سے کیلاش کمیونٹی کے افراد کی شادی،جہیز، طلاق، وارثت اور ان کے دیگرحقوق کو قانونی تحفظ مل جائے گا۔وزیر زادہ نے بتایا کہ کیلاش قبیلے کی آبادی 4 ہزار ہے جن میں 46 فیصد خواتین اور54 فیصد مرد ہیں، کیلاش قبیلے میں شادی بیاہ کی کوئی دستاویزی اور قانونی حیثیت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں