مظفرآباد‘ گرلز مڈل سکول کیلگراں کوٹلہ کو تالے، صدر معلمہ سمیت 6 استانیاں غیر حاضر‘ 200 طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) گرلز مڈل سکول کیلگراں کوٹلہ کو تالے، صدر معلمہ سمیت 6 استانیاں غیر حاضر۔ 200 طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا۔

(جاری ہے)

والدین کا زبردست احتجاج، وزیر اعظم، وزیر تعلیم، چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ گرلز مڈل سکول کیلگراں کئی ماہ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ استانیاں غیر حاضر ہیں۔ سکول ویران پڑا ہے۔ طالبات روز آتی ہیں۔ بغیر کلاسز لگائے واپس جاتی ہیں۔ ادارہ میں ایک بھی معلمہ حاضر نہیں ہے۔ والدین نے ادارہ کی تالہ بندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں