چترال گول نیشنل پارک کے حدود برموغ لشٹ کے ایک کمرے میں دو نوجوان مردہ حالت میں پائے گئے ‘لاشیں ہسپتال منتقل

پیر 3 جنوری 2022 14:55

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) چترال شہر سے ملحقہ سیاحتی مقام اور چترال گول نیشنل پارک کے حدود برموغ لشٹ کے ایک کمرے میں دو نوجوان مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ نوجوانوں کی عمر چوبیس سے چھبیس سال کے درمیان ہے ۔جن کی شناخت عبد الودودولد تاج محمد ساکن چیوڈوک چترال اور سلمان ولد لیاقت ساکن سین لشٹ چترال سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشیں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال منتقل کردیا ہے ۔ موت کی وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی ہے ۔ ابتدائی خدشات کے مطابق کسی جان لیوا چیز کے کھانے پینے یا کمرے میں گیس بھرنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے ۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں