ناجائز تنگ کرنا کھیوٹ بلاک کے نام پر ہزاروں روپے رشوت کے مطالبے پر پراپرٹی ایسوسی ایشن اٹک نے لینڈ ریکارڈ سیکشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے محکمہ مال کے پٹواری اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف شدید نعرہ بازی کی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 ستمبر 2015 22:08

اٹک( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) ناجائز تنگ کرنا کھیوٹ بلاک کے نام پر ہزاروں روپے رشوت کے مطالبے پر پراپرٹی ایسوسی ایشن اٹک نے لینڈ ریکارڈ سیکشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے محکمہ مال کے پٹواری اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف شدید نعرہ بازی کی احتجاج سے صدر پراپرٹی ایسوسی ایشن حسین دین بیگ ، رب نواز نیازی ،حاجی عبید الرحمان،طاہر بیگ، محمد جمیل لاہوری ،سیف الرحمان تاجک، محمد اعجاز بلو ،قاری طارق محمود کے علاوہ پراپرٹی ڈیلر ایسو سی ایشن کے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ کمپیوٹرائزد سسٹم ہمارے لئے اور فرد کے حصول کے لئے دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کے لئے مسائل کا آفس بن گیا ہے حیلے بہانوں سے ہمیں روز تنگ کیا جاتا ہے محکمہ مال کے پٹواریوں کی ملی بھگت سے بعض کھیوٹوں کو بلاک کر دیا جاتا ہے کھیوٹ اندرون خانہ کھولنے کے عوض پٹواری اور اہلکار ہم سے 50ہزار روپے تک رشوت طلب کرتے ہیں ، اب بغیر رشوت کے سب رجسٹرار آفس اور کمپیورٹر سیکشن میں کام کروانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اسسٹنٹ کمشنر اٹک کے دفتر سے بیس فٹ کے فاصلے پر قائم سب رجسٹرار آفس میں مکان کے رجسٹری کے وقت 30سے 40ہزار روپے رشوت رجسٹری محرر سرے عام وصول کر رہا ہے عوام بے چاری کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ یہ سب کچھ و زیر مملکت برائے پارلیمانی امور ،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)جاوید باجوڑی اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار سر عام ہم سے رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں اس کی واضع مثال چند دن قبل رجسٹری محرر رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتارہو چکے ہیں اس کے باوجود رشوت اور بھتہ خوری کا بازار گرم ہے اگر اس بھرپور احتجاج کے باوجود ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ہم دوبارہ پر امن احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور دوسری تنظیموں کو بھی اپنے ساتھ اس احتجاج میں شامل کریں گے واضع ہو کہ ہم نے متعدد مرتبہ سب رجسٹرار سے درخواستین کی ہیں اور اپنی شکایات بھی نوٹ کروا چکے ہیں اور ان کے آفس میں شیڈول کے بارے میں درخواستیں بھی دے چکے ہیں لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن ان کرپٹ اور رشوت خور عملہ کے خلاف اپنا اگلا لائحہ عمل تیار کریں گے ہماری وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، سیکرٹری ریونیو بورڈ ، کمشنر راولپنڈی اور محکمہ مال کے دیگر اعلی افسران سے پر زور اپیل ہے کہ ہمارے مطالبات منظور کیے جائیں اور جو عملہ دس سال سے سب رجسٹرار آفس میں تعینات ہے ان کاکڑااحتساب کر کے فل فور تبادلہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں