چترال، جوانسال غیر شادی شدہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کرلی

منگل 8 نومبر 2016 16:03

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) جوانسال غیر شادی شدہ خاتون نا معلوم وجوہات کی بناء پر دریا میں گود گئی۔کئی گھنٹے بعد متوفیہ کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ چترال پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔وقعات کے مطابق گائوں کوغوزی کی رہائشی 18سالہ خاتون (ر پ) جو کہ چترال کے ایک سرکاری فنی تربیتی درسگاہ کی طالبہ تھی گزشتہ روز نا معلوم وجوہات کی بناء پر دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خود کشی کی۔

(جاری ہے)

بعد ازان اُن کی لاش راغ لشٹ کے مقام پر دریائے چترال سے بر آمد کر لی گئی مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کی اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔یہان یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں چترال ایک ایسا ضلع ہے جہان خواتین میں خودکشی کا رجحان سب سے زیادہ ہے۔اس کے باوجود انسانی حقوق خصوصاٍ خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمیںعالیشان فائیو سٹار ہوٹلوں میں بیٹھ کر اس کا حل تلاش کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں