انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام 4روزہ فری جنرل سرجیکل کیمپ کا آغاز کر دیا گیا،سپیشلسٹ ڈاکٹر ز نے چترال کے دور دراز سے آنیوالے 455 مریضوں طبی معائنہ ،فری ادویات اور آپریشن بھی کئے

جمعرات 27 جولائی 2017 18:19

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) جماعة الدعوة کے فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چار روزہ فری جنرل اینڈ سرجیکل کیمپ کا آغاز ہو گیا، کیمپ چترال میڈیکل سنٹرمیں لگایا گیا،اس موقع پر فلاح انسانیت فاونڈیشن کی میڈیکل ٹیم میں شامل آرتھو، سرجری اور جنرل کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل دو درجن سے زائد عملہ نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

کیمپ کے پہلے روز آغاز سے پہلے ہی مریضوں کی بڑ ی تعداد میڈیکل سنٹر پہنچ گئی، سپیشلسٹ ڈاکٹر ز نے چترال کے دور دراز سے آنے والے 455 مریضوں کا طبی معائنہ کیا ۔مریضوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ کیمپ پر آنے والے مریضوں میں ہزاروں مالیت کی مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

جنرل سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب نے ہرنیا، اپینڈکس، پیٹ کی رسولی اور جسم میں گلٹیوں کے آپریشن بھی فری کئے ۔

کیمپ پر الٹراسائونڈ، لیبارٹری ٹیسٹ اور بلڈ چیک کی سہولت بھی موجود تھی۔ کیمپ 30جولائی بروز اتوار تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر جماعة الدعوة خیبر پی کے کے مسئول مفتی محمد قاسم نے کہا کہ خدمت خلق انبیاء کا شیوہ ہے۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن انسانیت کی فلاح پر یقین رکھتی ہے۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں وقتا فوقتا میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن نے قدرتی آفات کے موقع پر بھی نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے فلاح انسانیت کی طرف سے اس کوشش کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں