چترال کے علاقے گرم چشمہ گائوں گفتی میں تین بچیاں تالاب میں ڈوب ہوکر جاں بحق

اتوار 29 جولائی 2018 18:10

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2018ء) چترال کے علاقے گرم چشمہ گائوں گفتی میں تین بچیاں تالاب میں ڈوب ہوکر جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرم چشمہ گائوں گفتی میں ساتویں جماعت کی تین طالبات تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 14سال بتائی جاتی ہے ،جن کی شناخت نعیمہ دخترمحمد،بی بی ہمادخترحسین الدین اوررضیہ دخترفداحسین کے نام سے ہوئی ،جاں بحق ہونے والے بچیوں کاتعلق ایک ہی گائوں گفتی سے ہے جن کی نعشیں تالاب سے نکال لی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں