پاک آرمی مجاہد فورس کے شہید جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخا ک

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:39

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرو ل پر شہید ہونے والے چترال کے سپوت سپاہی ناصر حسین ولد رحمت حسین صوبیدار کی جسد خاکی بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر چترال پہنچاکر آبائی قبرستان سرغوز مستوج میں فوجی اعزاز کے سپر دخاک کردیا گیا ۔ نمازجنازہ میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے علاوہ اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چترال سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی ۔اور قبر پرپاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چیف آف آرمی سٹاف ، کورکمانڈرایلیون کور، جی او سی 21آرٹلری ڈویژن اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی طرف سے قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائیے۔ اس موقع پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کے والد صوبیدار ریٹائرڈ رحمت حسین نے بیٹے کی شہادت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عظم کیا ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں