غیر معیاری چیپس اور عیر معیاری غذائی اجناس کی خرید و فروخت پرپابندی

جمعرات 27 اگست 2020 21:53

چترال۔27اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) غیر معیاری چیپس اور جوسسز کی خرید و فرخت کے حوالے سے کنزیومر کورٹ چترال کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات پر ایک اہم اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خان کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دیگر افسران، ایڈیشنل ڈی،ایچ،او اپر چترال، ایس،ایچ،او تھانہ بونی اور بازار یونین بونی کے صدر و سیکرٹری نے شرکت کیں۔

اجلاس بلانے کا مقصد اپر چترال میں غیر معیاری چیپس اور عیر معیاری غذائی اجناس کی خرید و فروخت کو روکنا تھا۔ میٹنگ میںکئی فیصلے کئے گئے۔کنزیومر کورٹ چترال نے مندرجہ ذیل غیر معیاری چیپس کے خریدوفروخت پر مکمل پابندی لگاتے ہوئے اور اس کی لین دین کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت فری فائر، ارتغرال،کشمیری سنیکس، اوپو،کمانڈو،رامبو،مومو،وش،PUBG, المیکا مینگو جوس، فریز ان مینگو جوس، مذکورہ بالا فوڈ آیٹمزکومضر صحت قرار دیا گیا ہے۔

اسلئے ا تمام کاروباری حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان وبال جان فوڈ آئٹمز کی خرید فروخت سے باز رہیں۔ اے ۔سی،اے ۔اے۔سی و ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال اپنی ٹیم کے ساتھ روانہ کی بنیاد پر اس حوالے سے بازاروں میں چیکنگ کو یقینی بنانے کے پابند ہونگے۔ اور مذکورہ بالا فوڈ ایٹمزبھیجنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔اور بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کی مرتکب دکانیں بھی سیل کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں