ڈی ایچ کیوچترال سے نومولودبچے کی اغوائیگی وبازیابی،اغواکارخواتین گرفتار

منگل 27 دسمبر 2016 19:26

چترال۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ویمن اینڈ چلڈرن یونٹ جنگ بازار سے نومولود بچے کو اغواء کرلیاگیاتاہم پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو خواتین اغواء کاروں کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے۔ایس ایچ او تھانہ چترال سب انسپکٹر ناصر علی کے مطابق گزشتہ روز حضرت الدین ولد نیاز محمد سکنہ کاوایش شیشی کوہ نے ااپنی بیوی کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل کیا تھا سہ پہر چار بجے کے قریب ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔

حضرت الدین نے رات دس بجے اپنی بیوی کی خالہ رابعہ ک ان کے پاس تیمار داری کیلئے چھوڑا اور خود بازار آکر ہوٹل میں رات گزاراپولیس کے مطابق صبح چھ بجے جب وہ ہسپتال گیا تو معلوم ہوا کہ اس کا نومولود بچہ بیڈ سے غائب ہے جس پر حضر ت الدین نے تھانہ چترال آکر اطلاع دی اس کی رپورٹ پر پولیس نے فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے بچے کی تلاش جاری کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مشتبہ ایک خاتون حمیدہ بی بی بیوہ شیر افضل سکنہ ایژ گرم چشمہ حال مقیم ریحان کوٹ کی نشان دہی پر شال دینی گائوں پہنچا جہاں حمیدہ کی بیڈی سدرہ بی بی زوجہ شفیع اللہ ساکنہ برائول بانڈہ دیر بالا حال مقیم ریحان کوٹ نے اقبال سکنہ شال دینی کے گھر سے مغوی بچہ گود میں لے جارک ٹکانے لگانے باہر نکلی تاہم پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرکے بچے کو ان کی قبضے نکال کر اپنے تحویل میں لیا اور دو ملزمان گرفتار کئے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں