چونیاں، 3 بیٹیوں کو نہر میں پھینکنے والا سفاک باپ گرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 7 جنوری 2022 16:58

چونیاں، 3 بیٹیوں کو نہر میں پھینکنے والا سفاک باپ گرفتار، مقدمہ درج
چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) چونیاں میں 3 بیٹیوں کو نہر میں پھینکنے والے سفاک باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، بچیوں کی ماں کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔خاتون نے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ شوہر نے گھر میں جھگڑا کیا جس کے بعد بیٹیوں کو اسکول سے لے کر چلا گیا۔

(جاری ہے)

بیوی کے مطابق شوہر نے کہا کہ وہ بیٹیوں کو لے کر لاہور جا رہا ہے، لاہور پہنچی تو بیٹیاں وہاں نہیں تھیں، پتہ چلا کہ شوہر الہٰ آباد میں گرفتار ہے۔خاتون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حوالات میں خاوند سے ملاقات کی تو اس نے بیٹیوں کے قتل کا اعتراف کر لیا۔خاتون کا پولیس کو دیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ شوہر نے 4 جنوری کو بیٹیوں کو اسکول سے لے جا کر نہر میں پھینک دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں