فیصل آباد، چونیاں واقعہ سامنے آنے پر پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کو ہوش آ گیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) چونیاں واقعہ سامنے آنے پر پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کو ہوش آ گیا سی پی او کے نوٹس پر 9روز بعد دوشیزہ کے اغواء کا مقدمہ درج، باپ اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ کے چکر لگاتا رہا۔ آن لائن کے مطابق چونیاں میں 3 بچوں کو اغواء زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا دلغراش واقعہ سامنے آنے پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کو بھی ہوش آ گیا ۔

جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 108ر۔ب کے رہائشی اسلم نے بتایا کہ 9ستمبر کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ تاریخ پیشی پر کچہری جڑانوالہ آیا ہوا تھا کہ ان کی غیرموجودگی میں منظور احمد سکنہ 107ر۔ب نے دخترم صائمہ کو اغواء کر لیا جب تھانہ کھرڑیانوالہ کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی تو پولیس نے شنوائی کرنے کی بجائے مقدمہ درج سے مبینہ انکار کر دیا9روز تک تھانہ کے چکر لگاتا رہا بعدازاں سی پی او فیصل آباد کے نوٹس پر پولیس نے 9روز بعد مقدمہ درج کیا ہے مدعی باپ نے بتایا کہ 12روز گزرنے کے باوجود پولیس تاحال مغویہ کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔

(جاری ہے)

مغویہ کے دل میں سوراخ ہے خدشہ ہے کہ اغواء کاروںنے اسے زنا حرام کاری کی خاطر فروخت کر دیا ہے۔ لہذا حکام بالا سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کریں اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے مغویہ کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں