سانحہ چونیاں ، 700 افراد کے خون کے نمونے فرانزک لیب کو بھیج دئیے گئے

عمران کی ہلاکت کنفرم ہونے پر علی حسنین اور سلمان کا ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا

منگل 24 ستمبر 2019 23:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2019ء) سانحہ چونیاں میں کہ ڈی این اے کا عمل جاری ،700 افراد کے نمونے فرانزک لیب کو بھیج دئیے گئے ۔ تین سو افراد کو بے گناہ ہونے پر کلئیر کر دیا گیا۔وقوعہ کو آٹھ روز گزرنے کے با وجود شہر کی فضا آج بھی سوگوار ہے سکولوں میں بچوں کی حاضری بھی کم رہی ۔ملزم کا تیار خاکہ بھی جاری نہ کیا جا سکا۔تفصیل کے مطابق چونیاں شہر میں عمران کی ہلاکت کنفرم ہونے، علی حسنین اور سلمان کا ڈی این اے والدین سے میچ کرنے کے بعد خوف کی فضا ہے۔

پولیس اور تفتیشی ادارے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ مختلف محکوموں کی چار ٹیمیں جنکی تعداد ڈیڑھ سو قریب ہے ہر پہلو پر تفتیش کر رہی ہیں گذشتہ روز بھی ڈی این اے کا عمل جاری اور700 افراد کے خون کے نمونے فرانزک لیب کو بھیج دئیے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ تین سو افراد کو بے گناہ ہونے پر کلئیر کر دیا گیا۔ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئیے ڈولفن۔ایلیٹ۔قصور پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار مختلف جگہوں پر تعینات ہیں۔

شہر میں کوف کی فضاء قائم ہے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری بہت کم رہی۔والدین سہمے ہوئے بچوں کی حفاظت کے لئے خود سکولز کے باہر بچوں کو لینے اور چھوڑنے آتے دیکھائی دئیے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس کہا تک ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوتی ہے۔دریں اثناء ایک خفیہ سول ادارے کے اہلکار کے مطابق ملزم کا خاکہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کو نادرا ویری فیکشن کے لئے بھجا گیا ہے تاہم تاحال اس کو میڈیا یا پبلک کے سامنے لانے سے جے آئی ٹی کے ارکان اجازت نہیں دے رہے

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں