من مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اتوار 27 فروری 2022 13:20

چونیاں /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2022ء) چونیاں کے علاقے کوڑے سیال میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 30 من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے مردہ مرغیوں کو بوریوں میں بند کر کے گاڑی میں رکھا گیا تھا اورفروخت کے لیے لاہور لے جا رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور میں ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا تاہم مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں