چونیاں،پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

منگل 20 جون 2023 22:31

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2023ء) چونیاں پولیس نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نینوال کے رہائشی الطاف نے 15 پر تھانہ صدر چونیاں پولیس کو اطلاع دی،اسکی 5 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ سے ملزم ریحان نے زیادتی کی کوشش کی،تھانہ صدر چونیاں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ایک گھنٹہ کے انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ہے، ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے بتایا کہ بچی کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے، ایم ایل سی رپورٹ میں زیادتی کی کوشش کا تحریر کیا گیا ہے تھانہ صدر چونیاں پولیس نے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ 262/23 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں