دادو،مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

اتوار 19 نومبر 2023 19:55

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2023ء) میہڑ کے قریب لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس پارٹی پر سڑک پر جرم کے ارادے سے کھڑے ڈاکوں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈاکو منٹھار جانوری زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، زخمی ڈاکو کو طبی امدادکیلئے ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ڈاکو کی سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی جو کہ سندھ کے 8 اضلاع کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کے خلاف مختلف تھانوں میں 40 سے زائد قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کے کیسز درج تھے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں