ہرنائی،ڈگری کالج ہرنائی کے زیراہتمام یوم والدین کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا

ہفتہ 31 اگست 2019 00:03

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2019ء) ڈگری کالج ہرنائی کے زیراہتمام یوم والدین کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اساتذہ، طلباء، والدین ، مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں ، قبائلی عمائدین نے شرکت کی تقریب کاآغاز بقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب کی صدارت ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد آصف نے کی تقریب سے پروفیسر محمد آصف ، سابق صوبائی وزیر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک سلطان محمد ترین ، اے این پی کے ضلعی صدر ولی داد میانی ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مظفر خان ترین، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید نورمحمد شاہ، تحریک انصاف کے ملک اکبر خان ترین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقررین نے کہا کہ ضلع ہرنائی کی سرزمین مردم اور زرخیز ہیںیہاں ذہین لوگوں اور بچوں کی کوئی کمی نہیں اگر مناسب تعلیم میسر آئے تو یہاں کے طلباء دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ڈگری کالج ہرنائی نے جو مقام پیدا کیا وہ کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کی مرہون منت ہیںاساتذہ نے جس دل جمعی کیساتھ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں وہ قابل رشک ہے انہوں نے مقررین نے ڈگری کالج ہرنائی انتظامیہ کی جانب سے یوم والدین کاانعقاد کرنے پر کالج انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسطرح کی تقریبات سے طلباء کے علم میں اضافہ ہوگا اور طلباء کو والدین کی عزت واحترام کے حوالے شعور اجاگر ہوگا تقریب میں کالج کے پرروفیسرز نے والدین کی عزت واحترام کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین کی عزت واحترام کریں ۔

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں