دالبندین سمیت ضلع بھر میں یوم آزادی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 22:32

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) دالبندین سمیت ضلع بھر میں یوم آزادی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین مرکزی بوائز ہائی اسکول میں ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران نے پرچم کشائی اس موقع پر ایس پی چاغی دوستین دشتی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی امان اللہ نوتیزئی ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول حاجی عبد الباری نوتیزی ودیگر آفیسران بھی موجود تھے بعد ازہ مرکزی ہائی اسکول ہال میں تقریب ہوا جس میں طلباء نے خطاب بھی کیا ۔

بعد ازہ ایف سی اسکول میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں سیول وعسکری قیادت نے شرکت کیا بعد ازہ ڈی سی کمپلیکس سے ایک کار ریلی بھی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور قبائلی عمائدین حاجی صاحب خان محمد حسنی حاجی ملک خدابخش سیاہ پاد میر حبیب دہانی اور برج لال شریک ودیگر قبائلی شریک ہوئے ادھر آفیسر کلب دالبندین میں بھی یوم آذادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایم پی اے چاغی میر محمد عارف محمد حسنی کی ہدایت پر چاگئے برابچہ گردی جنگل دالبندین میں ڈسڑکٹ ممبر حاجی غلام حیدر محمد حسنی اور سردار معمود جان آنشینی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ادھر ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئی اور سیمنار منعقد کیئے گئے ضلع بھر میں پاک فوج ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی جانب نے سخت سیکورٹی کا اہتمام کیا گیا تھا ادھر نوکنڈی اور سر حدی شہر تفتان پاکستان گیٹ میں بھی پرچم کشائی اور تقریب منعقد کئے گئے ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں