حکومت عوام کے جذبات کا احترام کرتی ہے ،گزارش ہے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اٹھائے گئے اقدامات ان کی حفاظت کے لیے ہیں ،وزیر داخلہ بلوچستان

منگل 25 فروری 2020 21:25

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اب تک اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کرونا وائرس کے روک تھام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا انکے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دنیش کمار، ایم پی اے مبین خلجی،وزیراعلیٰ کے لائزن اسسٹنٹ میر عمیر محمد حسنی،سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک،کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون و دیگر تھے صوبائی وزیرداخلہ کو تفتان میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر محکمہ صحت، پی ڈی ایم اے اور اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے بریفنگ دی انہوں نے آئسولیشن سینٹر کادورہ کرکے سہولیات کاجائزہ لیا خیمہ ہسپتال کے جگے کا معائنہ کیا اور ایف آئی اے امیگریش گیٹ کا بھی دورہ کیا محکمہ صحت کے ڈاکٹرز نے انکے سامنے پاکستان ہاوس میں مقیم ایک شخص کا ہسپتال میں ڈیمو چیک اپ بھی کیا انہوں نے پی ڈی ایم اے و محکمہ صحت بلوچستان پی پی ایچ آئی چاغی کے بروقت اقدامات کو سراہا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی طرح کے سامان کی ضرورت ہوئی تو صوبائی حکومت مہیاکریگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جذبات کا احترام کرتی ہے ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کی حفاظت کے لیے ہیں تاکہ ممکنہ کرونا وائرس پاکستان داخل نہ ہوسکے انکا مزید کہنا تھا ایران میں چھ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہے اور تفتان پاکستان ہاوس میں 270 کے قریب زائرین بھی موجود ہے چھ ہزار زائرین کے لیے ایک دو دن میں تفتان میں بندوبست کیا جائے گا اور پاکستانی قونسلیٹ کے ساتھ بات چیت جاری ہے ادھر سے جانے والے اور ادھر سے آنے والوں کے لیے بہت جلد ایک لاعمل طے کیاجائے گا انکا مزید کہنا تھا ہم وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر آج یہاں تفتان بارڈر کا معائنہ کیا تمام معاملات کاجائزہ لیا گیا تمام چیزیں تسلی بخش ہے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں