محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس کا منشیات کیخلاف ایکشن ،بھاری مقدار میں چرس برآمد

بدھ 23 ستمبر 2020 23:53

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس نے منشیات کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس دالبندین کے ای ٹی او عبدالمالک بلوچ کی نگرانی میں اے ای ٹی او محمد ادریس نوتیزئی۔انسپکٹر حفیظ اللہ سمالانی۔

(جاری ہے)

انسپکٹر نوربخش نوتیزئی انسپکٹر فیروز شاہ نوتیزئی انسپکٹر علی محمد نوتیزئی اور سپاہی محمد بلال ساسولی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دالبندین کے قریب واقع گردی جنگل بازار کے مشرقی جانب ساقی خانے پر چھاپہ مار کر 4 کلو گرام اور 85 گرام پڑی اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی چھاپے کے دوران ساقی خانے میں موجود افراد وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے اس موقع پر ای ٹی او ایکسائز دالبندین عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ایکسائز کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے چرس برآمد کر لی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا دالبندین سمیت چاغی کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے کیونکہ منشیات ایک زہر قاتل ہے جو کہ ہمارے نسل کے لیے انتہائی خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی ٹیمیں وقتاً فوقتاً منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رکھے گی اس سلسلے میں عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں