سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی رحلت پر بہت افسوس ہوا ،سینیٹر دنیش کمار

عثمان کاکڑ کی سیاسی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اللہ پاک انکی درجات بلند فرمائے

پیر 21 جون 2021 23:57

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان برائے اقلیتی امور و سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے بروز پیر دالبندین پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی عبد الستار کشانی نے انھیں دالبندین پریس کے متعلق تفصیل سے آگاہ کردیا بعد میں پریس کانفرنس ہال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی رحلت پر بہت افسوس ہوا عثمان کاکڑ کی سیاسی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اللہ پاک انکی درجات بلند فرمائے ،سنیٹر دنیشن پلیانی کا مزید کہنا تھا گزشتہ روزبلوچستان اسمبلی میں ایوان کے تقدس کو اپوزیشن نے پامال کردیا جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ملک کے دیگر صوبوں کو دیکھ لیں وہاں ایوان کے اندر بحث ہوتی ہے اسمبلی اجلاس سے قبل ایک طریقہ کار ہوتا ہے طریقہ کار یہ ہے ایک مخصوص پاس کارڈ کیذریعے اسمبلی کیاندر اراکین داخل ہوتے ہیں اور وہاں بحث ہر معاملے پر بحث ہوتی ہے حالیہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے غیر اخلاقی روے کا مظاہرہ کیا ایک خاتون و پارلیمانی سیکرٹری بشری رند پر حملہ کرکے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی گئی انکا کہنا تھابجٹ اجلاس کیدوران اپوزیشن نے جو نامنا سب رویہ اپنایا وہ ہمارا معاشرہ اور بلوچستان کے روایات کی منافی ہے اپوزیشن کا کام اصلاح اور تنقید ہے ایوان کے اندر اپنی اعتراض اٹھائے انکا کہنا تھا اس وقت وزیر اعلی کی قیادت میں پورے بلوچستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہورہے ہیں حکومتی اراکین کا علاقہ ہو یا اپوزیشن کے اضلاع ہو سب پر یکساں طور پر کام ہورہا ہے اور وہ اپنی ذات کے لیے نہیں عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے کررہے ہیں تاکہ پورے بلوچستان میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے انکا کہنا تھا وفاقی بجٹ میں چیئرمین سینٹ حاجی صادق خان سنجرانی نے ڈسٹرکٹ چاغی کے سات منصوبوں پر اربوں روپے منظور کروایا ہے یہ ضلع چاغی کے لیئے بہت بڑی اعزاز کی بات ہے انکا کہنا تھا مزید چاغی سمیت پورے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغا ہوگا جس سے ضلع میں تبدیلی آئیگی بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات مل جائے گی انکا مزید کہنا تھا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ملک کا چھوتا ستون ہے صحافیوں کا ہم بہت احترام کرتے ہیں صحافیوں نے ہمیشہ مثبت انداز میں بنیادی مسائلوں کو اجاگر کیا ہے آخر میں دالبندین پریس کلب صحافیوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی صدر پریس کلب حاجی عبد الستار کشانی نے سنیٹر دنیش کمار پلیانی کا دالبندین پریس دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا آپ جب دالبندین آتے ہیں ہمارے پاس آخر ہمیں عزت دیتے ہیں ہم آپ کے بے حد مشکور ہے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں