اسا تذہ کرام کے خلاف انتقامی کاروائی کے تحت تبادلے ناقابل قبول ہے، ٹیچر ایسو سی ایشن

سینئر کی بجائے جونیئر اسا تذہ کے تبادلے اور انتقامی کاروائیوں کی مزمت کرتے ہیں،خلیفہ نزیر احمد ایجباڑی و دیگر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 11 ستمبر 2021 22:52

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) گورنمنٹ ٹیچر ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسا تذہ کرام کے خلاف انتقامی کاروائی کے تحت تبادلے ناقابل قبول ہے ۔ محکمہ تعلیم کے مداخلت سے اساتذہ کا وقار مجروع ہوا ہے اور عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں سینئر کی بجائے جونیئر اساتزہ کے تبادلے اور انتقامی کاروائیوں کی مزمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچر ایسوی ایشن کے صدر خلیفہ نزیر احمد ایجباڑی ،ڈویثرنل سنئیر نائب صدر حاجی عبد الطیف عادل ،سابق صوبائی رہنما محمد طارق سنجرانی ،سابق ضلعی صدر آغا امیر شاہ ،مولانا عنایت اللہ سعدی لعل شاہ ساغر ،محمد اقبال ریکی ،غلام قادر بڑیچ ،نور احمد انس ،محمعود آذاد ،حافظ عبد الباری ،محمد رفیق ،جمیل احمد ،اور داد کریم آذاد ویگر نے دالبندین پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پسند و نا پسند کی بنیاد پر اساتزہ کے تبادلوں سے محکمہ تعلیم تبائی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے محکمہ تعلیم کے مداخلت سے اساتزہ کا وقار مجروع ہوا ہے اور عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں سینئر کی بجائے جونیئر اساتزہ کے تبادلے اور انتقامی کاروائیوں کی مزمت کرتے ہیں بلا وجہ سینئر اساتزہ کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر تعلیم کا بیڑا غرق کردیاہیبلوچستان سمیت خصوصا ضلع چاغی میں اساتزہ کے کمی سے تعلیمی نظام انتہائی تباہ ہے طلبا اور طالبات کو تعلیم کی حصول کے لیئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب سینئر کی جگہ ایک جونیئر کو لاکر تعینات کرنے سے نا صرف طلبا بلکہ متعلقہ اسکول کے معیار پر بھی کافی اثرات مرتب ہونگے جس کی واضع مثال حالیہ دنوں میں گورنمنٹ مرکزئی ہائی اسکول دالبندین میں ایک سینئر پی ای ٹی عبد الغفار بنگلزئی کو سیاسی بنیادوں، پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہٹا کر ایک جونیئر کو تعینات کردیا ہے جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ہم وزیر تعلیم سردار یار محمد رند ،سیکرٹری ایجوکیشن ،ڈاریکٹر ایجوکیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع چاغی میں محکمہ ایجوکیشن میں سیاسی مداخلت کی روک تھام کے لیئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے اور اس معاملے پر فوری طور پر نوٹس لیں بصورت دیگر گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایش 16 ستمبر کو دالبندین 18 ستمبر کو چاگئے ،20 ستمبر کو یک مچ اور 25 ستمبر کو نوکنڈی تحصیل میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں بھوک ہڑتالی کیمپ اور اسکے بعد کلاس بائیکاٹ ،اور پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا اور احتجاج کو رخشان ڈویثرن تک بھی وسعت دی جائے گی جسکی تما م تر زمہداری متعلقہ محکمہ تعلیم کے آفیسران پر عائد ہوگی۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں