اگست تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب وادی کشمیر پر زندگی بند کر دی گئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعلی رضا کھوسہ

جمعہ 5 اگست 2022 22:50

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) چاغی میں 5 اگست یوم استحصال کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر چاغی انعام الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضاکھوسہ نے ریلی کی قیادت کی ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی علی رضا کھوسہ نے کہا کہ 5اگست تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب وادی کشمیر پر زندگی بند کر دی گئی انہیں چار دیواری میں مقید کر دیا گیا، اور انسانیت کا جنازہ نکالا گیا انکا مزید کہنا تھا کے کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور ہمیشہ رہیگیاس یوم استحصال پر آئیے عہد کریں کہ ان مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں گیجو غلام اور قید ہیں کشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی اور مسلمان چین سے نہیں بیٹے گا اور انشائ اللہ کشمیر کی آزادی ہم لے کر رہینگے ریلی میں سرکاری آفسیران ،قبائلی رہنما بڑی تعداد میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں