ڈسکہ،تیزرفتار کار سڑک کے درمیان بنے ڈیواڈر سے ٹکرا گئی 5نوجوان جاں بحق، گھروں میں کہرام مچ گیا

اتوار 18 فروری 2024 14:55

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) تیزرفتار کار سڑک کے درمیان بنے ڈیواڈر سے ٹکرا گئی 5نوجوان جاں بحق گھروں میں کہرام مچ گیا گزشتہ روز کالج روڈ ڈسکہ کا بلال ‘معاذ‘دانش‘طلحہ اور احسن کار نمبری ایل ای 5277پر سمبڑیال سے واپس ڈسکہ آرہے تھے وہ انتہائی غفلت و تیزرفتاری کیساتھ گاڑی چلارہے تھے جب وہ تھانہ صدر کے علاقہ آدمکے چیمہ کے قریب پہنچے تو ان کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث سڑک کے درمیان بنے ہوئے ڈیواڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار نوجوان بلال ‘معاذ‘دانش اور طلحہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور احسن شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچادیاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ان کے ایکسیڈنٹ کی خبر گھروں میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا کار ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونیوالے پانچوں نوجوانوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا نمازجنازہ میں ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی علاوہ ازیں تھانہ صدرپولیس نے جاں بحق ہونیوالے پانچوں نوجوانوں کیخلاف غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے مقدمہ درج کرلیاہے

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں