ڈسکہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو اور وٹامن اے کی مہم جاری ہے ، ڈاکٹر سادات انور

جمعرات 29 فروری 2024 17:12

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈسکہ ڈاکٹر سادات انور نے کہا ہے کہ دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو اور وٹامن اے کی مہم جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے اور پولیو ٹیموں و ورکرز کو حفاظتی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ ،ہیلتھ اور الائیڈ محکمے الرٹ ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیو ویکسی نیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مخلصانہ کاوشیں جاری ہیں اور اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد جاری ہے تاکہ گزشتہ خامیوں کا ازالہ کیا جائے ۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرمحمد علی مرتضیٰ اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق و دیگر بھی موجود تھے ۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں