پاکستان کی بقاء، سلامتی ، استحکام کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے، عبدالرشید ترابی

پیر 2 فروری 2015 15:39

ڈسکہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان کی بقاء سلامتی اور استحکام کشمیرکی آزادی سے وابستہ ہے،بھارت ایک منظم سازش کے تحت پاکستان کو بجر صحرا میں تبدیل کرنے کے لیے 56ڈیمز تعمیرکررہاہے،بانی پاکستان قائد اعظم نے کشمیرکوپاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بار میں یکجہتی کشمیرکانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر بار اور دیگروکلاء نے خطاب کیا،بار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی کے ساتھ اقوامتحدہ کی قراردادوں کی بھی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہاہے،انھوں نے کہاکہ اگر کشمیربھارت کے قبضے میں رہے گا تو یہ دوقومی نظریے کی خلاف ورزی ہوگی اور پاکستان کشمیرکو اپنا حصہ نہ بنائے تو یہ نظریہ پاکستان کی نفی ہوگی،انھوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیر کے بغیر پاکستان زندہ نہیں رہ سکتا کشمیر تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جدوجہد کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے بھارت کو مجبور کردیاتھا کہ وہ کشمیرسے اپنی فوجی نخلا کرے مگر یہاں کی سیاسی اور عسکری قیادت ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث تحریک آزادی کشمیرکو نقصان ہوا ہے مگر کشمیری نہ تھکے ہیں اورنہ جھکیں گے کشمیریوں نے آزاد ی کے حصول کی جنگ شروع کی ہے اور وہ کامیابی تک جنگ جاری رکھیں گے،انھونے کہاکہ بھارت میں انتہا پسند نرنید مودی نے اپنی پوری انتخابی مہم کشمیریوں کے مسلم تشخص ختم کرنے اور پاکستا ن کو سبق سیکھنے کی بنیاد پر چلی اور اسی بنیاد پر جیتا وہ انتہا پسند لیڈر جو اپنی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے اس کو امریکہ اور اس کے صدر نے سپورٹ کرکے اس کو مزید شہ دی ہے کہ وہ کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم میں اضافہ کرے،انھوں نے کہاکہ نئے حالات میں قاضی حسین احمد مرحوم کی شروع کردہ 5فروری پوری قوم حکومت اور سیاسی اور عسکری قیاد ت اس انداز سے منائے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حوصلہ کا پیغام جائے اور عالمی اور اسلامی برادری کو اعتماد میں لیا جائے ایک بھرپور مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کی مہم کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہاکہ میں نے میاں نوازشریف کو دعوت دی ہے کہ وہ مظفرا ٓباد میں جماعت اسلامی کی تاریخی یکجہتی کشمیرریلی اور کانفرنس کی قیادت کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کے پشتیبان سراج الحق مظفر آبا دمیں تاریخی ریلی اور کانفرنس سے خطاب کریں گے،انھوں نے کہاکہ امریکہ نے یک طرفہ طورپر اپنے نیوکلیئر کے دروازے بھارت کیلئے کھول دیئے ہیں جو اس خطے کے امن کو تباہ کردیں گے،انھوں نے ان حالا ت میں پوری قوم اور سیاسی اور عسکری قیاد ت مل کر حکمت طے کرے اور انھوں نے کہاکہ بھارت نے حملے کی کوشش کی تو پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کو سبق سیکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں