ڈسکہ میں شوہرنے دوبچوں اوربیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

لاشوں کوپوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس

ہفتہ 8 اپریل 2017 13:47

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اپریل2017ء) تھانہ ستراہ کے گاؤں گج میں شوہر نے بیوی اور دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ خود موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں گج کے رہائشی لطیف نے دو شادیاں کررکھی تھیں جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پراس نے اپنی دوسری بیوی 35 سالہ آسیہ اوردو بیٹوں 5 سالہ سمیع اللہ اور سات سالہ عبداللہ کو ہتھوڑوں سے وار کر مار دیا جب کہ خود موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرارملزم کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ لاشوں کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں