وزیراعظم کے پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں بلدیہ ڈسکہ میں افتتاحی تقریب

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:01

ڈسکہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) وزیراعظم کے پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں بلدیہ ڈسکہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر، ڈی ایس پی محمد غیاث، چیئرمین بلدیہ خواجہ عاطف رضا، سابق ایم پی اے چوہدری صداقت علی ودیگر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں تجاوزات کا خاتمہ، صفائی اور شجرکاری شامل ہے اس موقع پر آگاہی واک،اور پودے لگائے گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر، چیئرمین بلدیہ، ڈی ایس پی ، تحصیل صدر مسلم لیگ خواتین ونگ رفعت شفیع ودیگر نے سڑک پرجھاڑو لگا کر صفائی بھی کی اس موقع پر کونسلرز، علمائے کرام ، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں