دو مختلف واقعات میں چار افراد نے خاتون اور محنت کش کو اغوا ء کرلیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:04

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) دو مختلف واقعات میں چار افراد نے خاتون اور محنت کش کو اغوا کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کے علاقہ گاگا کا محمددین صبح نماز پڑھنے چلاگیاجب وہ نماز پڑھ کرگھر واپس آیاتواس کی بیٹی (الف )غائب تھی اس نے تلاش شروع کی جس پر لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیٹی کو ملزمان محمد مقصود ‘محمدفاروق اور دو نامعلوم اغوا کرکے لے گئے ہیں جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ یونس آباد کی خاتون شبیہ بابر کا خاوند گزشتہ روز پیسے لینے وزیرآبا د گیاواپس نہ آیا اس نے کافی تلاش کی مگر کہیں نہ ملا اس کو محلہ دارو ں نے بتایاکہ تمہارے خاوند کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں