سیالکوٹ پولیس کا ڈسکہ شہر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن ، متعدد مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 13 جنوری 2023 17:26

سیالکوٹ پولیس کا   ڈسکہ شہر میں سرچ  اینڈ کومبنگ آپریشن ، متعدد مشکوک افراد گرفتار
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2023ء) سیالکوٹ پولیس نے ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت کی سربراہی میں ڈسکہ شہر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں ڈسکہ سرکل کے تھانوں سٹی ڈسکہ،صدر ڈسکہ،بمبانوالہ،موترہ اور تھانہ ستراہ کی پولیس کے ہمراہ پولیس لائن سے نفری اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شامل تھیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشی کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈائون کیا جا رہا ہے، اس دوران مشکوک افراد کو چیک کیا گیا اور متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ سیالکوٹ پولیس آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں