ڈیرہ بگٹی ، اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 19 مئی 2020 23:44

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) ایس پی ڈیرہ بگٹی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عطا ء الرحمان ترین کے خصوصی ہدایت پر سی آئی اے پولیس ڈیرہ بگٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا زرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او سرکل سوئی خالد بزدار اور سی آئی اے انچارج آفتاب علی ڈومکی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ضلع صحبت پور تھانہ سٹی کو مطلوب مقدمہ فرد نمبر 21/020 بجرم زیر دفعہ 496A.334ppc مفرور ملزم امام دین ولد سیف الدین قوم کلپر بگٹی سکنہ سوئی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کو مزید کاروائی کیلئے ایس ایچ او آئی پی عبدالحمید تھیم تھانہ سٹی صحبت پور کے حوالے کردیا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں