ٰمرکزی حکومت کے ایک اور اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کا عندیہ دیدیا

بدھ 17 جون 2020 22:55

:ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے بعد مرکزی حکومت کے ایک اور اہم اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے بھی حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کا عندیہ دے دیا جمہوری وطن پارٹی کے پارٹی اعلامیہ کے مطابق پارٹی صدر اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے اس سلسلے میں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ھے پارٹی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر شازین بگٹی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ ان کے پارٹی سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا جو کہ بہت ہی افسوسناک ھے لہذا اب بلایا گیا سینٹرل کمیٹی ہی فیصلہ کرے گا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ مزید چلنا ھے یا اتحاد سے مکمل علیحدگی اختیار کرکے اپوزیشن بنچز پر بیٹھنا ھے پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق رہنما جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ شازین بگٹی کا فائنل کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آنے کے بعد اب وہ مکمل صحت مند ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں