چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا ضلع ڈیرہ بگٹی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور دیگر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انہیں بریفنگ دی

بدھ 8 ستمبر 2021 22:32

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2021ء) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا ضلع ڈیرہ بگٹی کا دورہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور دیگر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی زرائع کے مطابق گزشتہ روز چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے ڈیرہ بگٹی کا مختصر دورہ کیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے موضع ہوڈو میں پی ایچ ای کی جانب سے مقامی آبادی کے لئے واٹر اسکیم کا افتتاح کیا جبکہ محکمہ ایم ایم ڈی کی جانب سے قرعہ اندازی کے زریعے گرین ٹریکٹر اسکیم میں کامیاب ہونے والے زمینداروں میں ٹریکٹر کی چابیاں مالکان کے حوالے کیں اس سے قبل ڈیرہ بگٹی آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار اور دیگر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے انہیں سرکاری محکموں کی کارکردگی اور انہیں درپیش مسائل بارے بریف کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی نے انہیں شعبہ ہیلتھ میں ضروری اشیا کی عدم دستیابی ،لیڈی ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عمارت کی خستہ حالی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسیئن محمد ارشاد بزدار نے علاقے میں پانی کی فراہمی کے فوری اور طویل المدتی منصوبوں کے حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو آگاہ کیا محکمہ زراعت کے ڈسٹرکٹ ہیڈ دھنی بخش بگٹی نے علاقے میں گندم کپاس و دیگر فصلوں کے بیج اور یوریا کی بارعایت سرکاری نرخوں پر فراہمی بارے اور محکمے کو درپیش دیگر مسائل بارے چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا ایم ایم ڈی آفیسر شاہد حسین بگٹی نے انہیں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت زمینداروں کو ٹریکٹرز کی فراہمی اور اپنے محکمے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے انہیں گوپٹ واٹر پروجیکٹ کی عدم تکمیل میں بجٹ کی کمی سب تحصیل پیرکوہ سے او جی ڈی سی ایل کی انخلا کے بعد وہاں کے مکینوں کو درپیش مشکلات کے تناظر میں تحصیل پیرکوہ کو ٹان درجہ دینے کی تجویز پیرکوہ میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے زمین مالکان کو گزشتہ کئی سالوں سے کرایوں کی مد میں عدم ادائیگی اور ڈیرہ بگٹی ٹان میں گیس کی عدم موجودگی سمیت دیگر بنیادی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے آفیسرز کے کارکردگی کی تعریف کی جبکہ موضع ہوڈو میں مقامی آبادی کو پانی فراہمی پر ایکسیئن پی ایچ ای ارشد بزدار کو خصوصی شاباشی دی۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں