سوئی ڈیرہ بگٹی میں پولیو کیس کا سامنے آنا باعث تشویش ہے ، میاں خان بگٹی

پیر 25 مارچ 2024 21:28

ٓڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیو کیس کا سامنے آنا باعث تشویش ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں پولیو سے متاثر بچے کا سامنے آنا یقیناً تشویش کی بات ہے اس میں ہوسکتا ھے کہ ہم سب کی کوتاہی ہو انہوں نے اپنے پیغام میں اپنے ووٹرز شہریوں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو سے بچاؤ کے مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں ہرگز سستی نہ برتیں کیونکہ ہماری کوتاہی یا لاپرواہی کی وجہ سے اگر کوئی ایک بچہ بھی خدانخواستہ اس موذی مرض سے متاثر ہوتا ہے تو ہم اس متاثرہ معصوم بچے اور اپنے ضمیر کے مجرم ثابت ہونگے لہذا وقت کا تقاضہ ھے کہ ہم اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر نہ صرف اپنی آئندہ نسلوں کو معزور ہونے سے بچائیں بلکہ پولیو فری پاکستان کا حصہ بن کر عالمی برادری میں بحیثیت ایک زمہ دار قوم کے طور پر خود کو ثابت کریں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں