اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیر اعلی پنجاب کی آبائی رہائش گاہ آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال سے قبائلی علاقہ ایک شفیق بزرگ سے محروم ہو گیا، اسد قیصر

جمعرات 4 اپریل 2019 14:39

اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیر اعلی پنجاب کی آبائی رہائش گاہ آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
ڈیرہ خازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بارتھی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آبائی رہائش گاہ پر پہنچے ،عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح خان بزدار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔اسد قیصر نے سردار فتح خان بزدارکی سماجی و سیاسی میدان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسد قیصر نے کہاکہ سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال سے قبائلی علاقہ ایک شفیق بزرگ سے محروم ہو گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں