پولیس نے شہری کے ہاتھ، ناک اور کان کاٹنے کی ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا

لادی گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں نے سمینٹ فیکٹری کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے لادی گینگ کے اہم رکن اسماعیل جیانی کوگرفتارکرلیا، پولیس حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 10 جون 2021 19:18

پولیس نے شہری کے ہاتھ، ناک اور کان کاٹنے کی ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 10 جون 2021) پولیس کی لادی گینگ کے خلاف بڑی کامیابی، شہری کے ہاتھ، ناک اور کان کاٹنے کی ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس نے لادی گینگ کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے ہاتھ، ناک اور کان کاٹنے کی سفاکانہ واردات کی ویڈیو بنانے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق لادی گینگ کا گرفتار ملزم کا نام دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور اغواء کے مقدمات میں بھی شامل ہے۔کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے دعویٰ کیا ہے کہ لادی گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں نے سمینٹ فیکٹری کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے لادی گینگ کے اہم رکن اسماعیل جیانی کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

حمزہ سالک کے مطابق ملزم اسماعیل جیانی نے گینگ ممبر کے ہاتھ، ناک اور کان کاٹنے کی سفاکانہ واردات کی ویڈیو بنائی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس نے کہا تھا کہ ڈی جی خان میں لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق لادی گینگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبند کرنے کے لیےایف آئی اے کو سفارشات بھجوادی گئی ہیں۔

سخی سرورسے لادی گینگ کا ایک سہولت کار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم لادی گینگ کے موبائل نمبروں پربیلنس لوڈ کرواتا تھا۔آپریشن میں لگ بھگ 200 گاڑیاں اور 700 سے زیادہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران گینگ کی تلاش اور شناخت کے لیے بائیو میٹرک مشینوں سے مدد لی جا رہی ہے۔قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز موجود ہے جو لادی گینگ کو تلاش کر رہی ہے۔

نامعلوم مقام پر روپوش لادی گینگ کے ارکان کی تلاش جاری ہے، جس کے دوران لادی گینگ کے متعدد ٹھکانوں کو نذرِ آتش بھی کیا گیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے 3 افراد کو اغواء کر لیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لادی گینگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبند کرنے کے لیے ایف آئی اے کوسفارشات بھی بھجوادی گئی تھیں۔سخی سرورسے لادی گینگ کا ایک سہولت کار بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم لادی گینگ کے موبائل نمبروں پربیلنس لوڈ کرواتا تھا۔ پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس آپریشن میں لگ بھگ 200 گاڑیاں اور 700 سے زیادہ اہلکاروں نے حصہ لیا۔لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں قبائلی فورس، بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکار وں نے بھی حصہ لیا ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں