ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد، دو ٹائم بم اور ہینڈ گرنیڈ برآمد

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 28 جنوری 2023 22:01

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ غازی خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2022ء) ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگرد لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد، دو ٹائم بم اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کاررائی کی اس دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے 2 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاشڈ کیلیے آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزپر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پردہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزپر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں