ویڈیو میں جان سے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کرنے والی خاتون قتل

ہفتہ 13 جون 2020 23:47

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2020ء) ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے مبارکی میں مبینہ طور پر شوہر نے غیرت کے نام پر 55 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقے مبارکی میں 55 سالہ خاتون راج بی بی کو مبینہ طورپر اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ کا قتل ہونے سے ایک ہفتہ پہلے ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ شوہر، بھائی اور بیٹا دشمن بن چکے ہیں۔

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کاکہناہے کہ معاملے کی انکوائری کریں گے اور مقتولہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں