ڈیرہ غازی خان،آر پی او فیصل رانا نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

جمعرات 7 اکتوبر 2021 22:35

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) آر پی او فیصل رانا نے ایک جگہ پر بار بار تعینات رہنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، ڈی پی اوز کو زیادہ وقت فیلڈ میں گزارنے اور زیادہ سے زیادہ کھلی کچہریاں لگانے کی ہدائت،کریمنلز کی ہسٹری شیٹ کو ایس اوپیز کے تحت مکمل کیا جائے،تھانوں کے ریکارڈ کی عدم تکمیل ناقابل برداشت ہو گی،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ ،مظفرگڑھ اور راجن پور کے ڈی پی اوز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں آئی جی پنجاب راو سردار علی کی طرف سے پوکیسنگ کے حوالے سے دئیے جانے والے روڈ میپ پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ تھانوں کے بیٹ سسٹم کی فعالیت کیساتھ ساتھ اس میں بہتری لائی جائے،انہوں نے کہا کہ بیٹ سسٹم میں بہتری کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت مسلسل اور نظر آنے والے اقدامات اٹھائے جائیں،آر پی او نے کہا کہ کرپٹ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری رہنے چاہیے ،کرپٹ افسران کو ڈی پی اوز پولیس رولز کے مطابق ایسی سزائیں دیں کرپٹ اہلکار باعث عبرت بن سکیں،انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوز تھانوں کے رجسٹرڈ کو اپڈ یٹ کروائیں ،تھانوں کی انسپکشن کے دوران اپڈیٹ نہ ہونے پر ذمہ داروں کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا ،آر پی او فیصل رانا نے ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے ضلع راجن پور کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ریکارڈ کو درست اور مکمل کرنے کی ہدائت کی،آر پی او فیصل رانا نے ہدائت کی کہ فرنٹ ڈیسک کو پولیس چوکی کی سطح پر لے جانے کے لئے انتظامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں