ڈیرہ غازیخان ، اب تک176502سے زائد راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جاچکے ہیں، ترجمان ضلعی انتظامیہ

پیر 25 مارچ 2024 17:44

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں رمضان نگہبان راشن کی تقسیم کے عمل تیزی آگئی، ضلع کے انتظامی افسران ودیگر محکموں کا سٹاف202654 مستحقین کے گھروں تک راشن بیگز کی تقسیم کیلئے فیلڈ میں سرگرم ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک ڈیرہ غازیخان میں اب تک176502سے زائد راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ رجسٹرڈ خاندانوں کے افراد کو نگہبان رمضان پیکیج کے راشن بیگز انکے گھروں تک پہنچانے کے ساتھ رہ جانیوالوں کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے اورپوری انتظامیہ کے افسران اور سٹاف کی بدولت تقسیم کا یہ عمل تیز ترین بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افراد کیلئے18کلو کے راشن بیگز میں آٹا،بیسن،گھی،چینی اور چاول شامل ہیں،چند دنوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں