سنٹر آف ایکسی لنیس ڈیرہ غازیخان کی گورننگ باڈی کا اجلاس

بدھ 27 مارچ 2024 17:22

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت سنٹر آف ایکسی لنیس ڈیرہ غازیخان کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران ملک احمد بخش باپا،شاہینہ محبوب،فرخندہ واجد،شبانہ آفرین،فیض اللہ ترین اورعباس مہدی نے شرکت کی۔اجلاس میں پرنسپلز بوائز اینڈ گرلز برانچز فیض اللہ ترین،شبانہ آفرین نے داخلوں،تعمیر ومرمت،اکیڈمک سٹاف،بجٹ سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اعلی معیار کے تعلیمی ادارے ہمارا اثاثہ ہیں اور ڈیرہ غازیخان میں سنٹر آف ایکسی لنیس کے ادارے کوالٹی ایجوکیشن کیلئے کوشاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا سمارٹ بورڈ،ڈیجیٹلائزڈ سسٹم سے بچوں کی مؤثر لرننگ کیلئے ورکنگ کی جائے،داخلوں کے عمل میں شفافیت اور کاؤنٹر چیکنگ کی تفصیلات فراہم کی جائیں،ٹیچنگ،نان ٹیچنگ سٹاف کی سلیکشن کیلئے شفاف لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سنٹر آف ایکسیلنس بوائز و گرلز کی ضروریات کو فوری طور پر پورا کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں