ڈیرہ غازیخان میں پولیس نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ ٹائر برآمد کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیے

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈیرہ غازیخان میں پولیس نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ ٹائر برآمد کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان سے پنجاب ہر طرح کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سید ارشد شاہ نے کہا کہ سمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس دن رات محنت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے پنجاب آنے والے غیر ملکی نان کسٹم پیڈ ٹائرز جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور ان ٹائروں کو کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ سخی سرور پولیس کی طرف سے سمگلنگ کے خلاف بھرپور متحرک ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں