ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 22:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ساتھی فرار ہونے میں کامیاب۔ترجمان پولیس ڈیرہ غازی خان کے مطابق تھانہ جھوک اتراء کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، بھتہ خوری، ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کو 15 پر اطلاع ملی کہ ڈاکوؤں موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے فرار ہو گئے ہیں اور اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔جب پولیس جلبانی پمپ کے نزدیک پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمی ڈاکو کی شناخت محمد ابراہیم ولد طالب حسین قوم ڈونا کے نام سے ہوئی۔جس پر بھتہ خوری، ڈکیتی جیسے کئی سنگین مقدمات درج ہیں جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی فرار ہو گئے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں